Wednesday, January 1, 2025

ذکر خفی یا قلبی ذکر کی شرعی حیثیت

ذکر خفی کی شرعی حیثیت


ذکر خفی کی ابتدا کب ہوئی کیا سید محمد جونپوری نے اس کی ابتدا کی ، ہمارے ہندوستانی مہدوی کا کہنا ہے کہ سید محمد جونپوری کی بعثت کا مقصد ہی ذکر خفی کی وضاحت تھا اور طریقت کی تکمیل تھا اس کی وضاحت فرمائیں۔


جواب نمبر: 21873

بسم الله الرحمن الرحيم


فتوی(ل): 779=236tl-5/1431


 

═══════ ⋆★⋆ ══════

ذکر خفی کا ثبوت قرآن وحدیث سے ہے، محمد جونپوری کو اس کا بانی کہنا صحیح نہیں


 *قال تعالی: اِذْ نَادَی رَبَّہ نِدَاءً خَفِیًا وفي ہذا الآیة ذکر اللہ تعالی عبدہ صالحًا ورضي عنہ*


 اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندے کو یاد فرمایا اور اس فعل یعنی مخفی یاد کرنے کو پسند فرمایا (تفسیر مظہری)


 وقال تعالیٰ: وَاذْکُرْ رَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَخِیْفَةً وَدُوْنَ الْجَہْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّْ وَالْاٰصَالِ وَلَا تَکُنْ مِنَ الْغَافِلِیْن


َ (اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو دل میں گڑگڑاتا اور ڈرتا اور پکارسے کم آواز بولنے میں صبح اور شام کے وقتوں میں اور مت رہ بے خبر،


 وقال علیہ السلام خیر الذکر الخفي


 ?بہترین ذکر ذکر خفی ہے? 


قال في تفسیر المظہري: الثالث الذکر الخفي بالقلب والروح والنفس وغیرہا الذي لا مدخل فیہ بلسان وہو الذکر الخفي الذي لا یسمعہ الحفظة أخرج أبویعلی عن عائشة قالت قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لفضل الذکر الخفي الذي لا یسمعہ الحفظة سبعون ضعفًا إذا کان یوم القیامة جمع الہ الخلق لحسابہم وجاء ت الحفظة بما حفظوا وکتبوا فیقول لہم انظروا ہل بقي لہ شيء ؟ فیقولون ما ترکنا شیئًا مما علمناہ وحفظناہ إلا وقد أحصیناہ وکتبناہ فیقول تعالی إن لہ حسنة لا تعلمہا وأخبرک بہ ہو الذکر الخفي قلت وہو الذکر لا انقطاع لہا ولا فتور لہا․ ?


سوم قلب اور روح کے ساتھ ذکر خفی ہے یہ وہ ذکر ہے جس میں زبان کو کوئی دخل نہیں اور جسے کاتبین بھی نہیں سن سکتے۔ امام ابویعلی نے 


حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس ذکر خفی کو ملائکہ کاتبین سن نہیں سکتے اسے غیر ذکر خفی پر ستر گنا زیادہ فضیلت ہے۔ 


https://darulifta-deoband.com/home/ur/tasawwuf/21873

═══════ ⋆★⋆ ══════


No comments: