ایصالِ ثواب کے معنی
ایصالِ ثواب کے معنی ہیں ثواب پہنچانا، اور اصطلاح میں ایصالِ ثواب سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنے نیک اعمال اور عبادات کا اجروثواب اپنے کسی عزیز اور محسن میت کو پہنچانے کی نیت کرے۔
تمام نفل عبادات چاہے وہ مالی ہوں، جیسے صدقہ و خیرات اور قربانی، یا بدنی۱ ہوں۔ جیسے نماز، روزہ، ان کا ثواب میت کو پہنچانا جائز ہے، اور اپنے محسن اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مقدس کو ایصالِ ثواب مستحب ہے۔ آپؐ کے بے پایاں احسانات اور غیر معمولی شفقت وعنایت کا بدلہ ادا کرنا تو ممکن ہی نہیں، بندۂ مومن اسی کو اپنی سعادت سمجھے کہ اپنی عبادات کا اجروثواب ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مقدس کو پہنچا دے، اور واقعی وہ شخص تو بڑا ہی بدنصیب ہے جس کو زندگی میں ایک بار بھی یہ سعادت نصیب نہ ہو۔
No comments:
Post a Comment